Thursday, 28 March 2024, 03:19:28 pm
وزیرمنصوبہ بندی نے کورونا سے بچاؤکی احتیاطی تدابیرپرعملدرآمدنہ کرنے کے سنگین نتائج سے خبردارکیا
October 20, 2020

فائل فوٹو

منصوبہ بندی کے وزیراسدعمرنے کوروناوائرس سے بچائوکی احتیاطی تدابیرپرعملدرآمدنہ کرنے کے سنگین نتائج سے خبردارکیاہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہاکہ گزشتہ ہفتے کوروناسے یومیہ جاں بحق افراد کی تعداد بارہ تھی جو پچھلے کئی ہفتوں کے مقابلے میں ایک سوچالیس فیصدزائدہے۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام احتیاطی تدابیرکومکمل طورپرنظراندازکرتے ہوئے اجتماعی غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں اوراس کے نتائج نظرآناشروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرہم نے اپنی موجودہ روش نہ بدلی توہم زندگیاں اورروزگارکے ذرائع سے محروم ہوجائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.