Tuesday, 23 April 2024, 01:50:45 pm
اصولی طورپربھارت کے ساتھ بات چیت اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونی چاہیے، سردار مسعود خان
October 20, 2020

فائل فوٹو

آزادجموں وکشمیرکے صدرسردارمسعودخان نے مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ کی نگرانی میں سہ فریقی بات چیت کے لئے اپنے مطالبہ کااعادہ کیاہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اصولی طورپربھارت کے ساتھ بات چیت اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونی چاہیے اورپاکستان اوربھارت کے ساتھ مذاکرات کی میزپرکشمیریوں کی موجودگی لازمی ہونی چاہیے۔مسعودخان نے کہاکہ بھارت نے کشمیرپراپناغیرقانونی قبضہ مضبوط بنانے اوراقوام متحدہ اور کشمیریوں کوبات چیت کے عمل سے باہررکھنے کے لئے دوطرفہ مذاکرات کوہمیشہ ایک ڈھال کے طورپراستعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیرپر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمداوراس مسئلے پرپیشرفت کیلئے بات چیت کے عمل میں اقوام متحدہ کی نگرانی ضروری ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.