Wednesday, 20 November 2019, 07:14:01 pm
بھارت کا جنگی جنون علاقائی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے،تجزیہ کار
October 20, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون علاقائی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر جوہری ہتھیاروں سے لیس دو ممالک کے درمیان فلیش پوائنٹ ہے۔دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل رضا محمد خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کے مخاصمانہ رویے کی بنیاد سٹریٹیجک غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔سیکورٹی کے ماہر ریٹائرڈ ایئر مارشل شاہد لطیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے۔دفاعی اور سیکورٹی کے ماہر ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کا پروپیگنڈا جھوٹ کا پلندہ ہے۔بین الاقوامی تعلقات کے ماہر رسول بخش رئیس نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالنا چاہئے۔بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر خرم اقبال نے کہا کہ مودی کے دورہ ترکی کی منسوخی کی وجہ مسئلہ کشمیر پر اردوان کا موقف ہے۔