Thursday, 25 April 2024, 08:16:03 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں خاتون کو شہید کردیا
October 20, 2018

مقبوضہ کشمیر میں سیدعلی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع پلوامہ کے علاقے شادی مرگ میں ایک حاملہ خاتون کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خاتون کی شناخت فردوسہ اختر کے نام سے ہوئی ہے ، جسے بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور حریت رہنمائوں ظفر اکبر بٹ ،فریدہ بہن جی اور یاسمین راجہ نے سرینگر میں اپنے بیانات میں خاتون کے قتل کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

قابض انتظامیہ نے حریت رہنما مختار احمد وازہ کو شہید ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شادی مرگ جانے سے روکنے کیلئے آج اسلام آباد قصبے میں ان کے گھر میں نظر بند کر دیا۔

بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے سرینگر کے علاقے نواب بازار تین صحافیوں کو اپنے دفتر کے سامنے بلا وجہ مار پیٹ کا نشانہ بنایااور انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔

بھارتی فو جیوں نے چند روز قبل فتح کدل سرینگر میں بھی صحافیوں کو ہراساں کرتے ہوئے انہیں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی سے روکا تھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.