Thursday, 22 October 2020, 03:21:29 pm
شرمین عبید پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو پر مبنی ٹی وی سیریز کی ہدایات دیں گی
September 20, 2020

اسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے مارول اسٹوڈیو کی پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کمالہ خان پر مبنی ٹی وی سیریز کی ہدایات دیں گی۔

مس مارول کے کردار کو ایڈیٹر اور ڈائریکٹر ثنا امانت نے بطور شریک تخلیق کار 2014 میں بنایا تھا۔
مس مارول 16 سال کی پاکستانی نژاد امریکی مسلم نوجوان لڑکی ہے جس کا نام کمالہ خان ہے جو امریکی شہر نیو جرسی میں رہتی ہے۔