Friday, 30 October 2020, 12:07:47 am
وزیراعلیٰ کی پشاور کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے بلاتاخیر کام شروع کرنے کی ہدایت
September 20, 2020

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید کسی تاخیر کے صوبائی دارالحکومت کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے کام کرنا شروع کردیں۔
اتوار کے روز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور کو جدید بنانے کا منصوبہ اس بڑے شہر اور اس کے مسائل کے حل کیلئے بڑا منصوبہ ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ان منصوبوں پر کام اگلے ماہ سے شروع ہو گا۔
اسی طرح ایک ارب 10 کروڑ روپے پشاور شہر کے ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے جاری کر دیئے گئے ہیں۔