Thursday, 22 October 2020, 02:59:18 pm
نوازشریف کا اے پی سی سے ویڈیو لنک خطاب انتہائی نامناسب اورغیرمنطقی ہے،علی زیدی
September 20, 2020

فائل فوٹو۔

وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف کی تقریر انتہائی نامناسب اور غیر منطقی ہے۔

ایک نجی نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف پہلے اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں۔
اپنی منی ٹریل اور رسیدیں اداروں کو دیں پھر دوسروں پر الزام تراشی کریں۔
علی حیدر زیدی نے کہا کہ اگر2018 ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی تو اپوزیشن جماعتوں کو بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی بجائے الیکشن کمیشن میں مقدمہ دائر کرناچاہیے تھا۔