Thursday, 22 October 2020, 02:51:50 pm
ملک بھر میں مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم کل سے شروع
September 20, 2020

پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے کل سے ملک میں مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔
پنجاب میں کل سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔
صوبے بھر میں مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ نوے لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
محکمہ صحت پنجاب نے مہم کے لئے اڑتالیس ہزار ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
کل سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوان گلگت بلتستان میں پانچ سال تک کے دو لاکھ انتالیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اس مہم کے لئے1653 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔