Thursday, 22 October 2020, 02:53:09 pm
محکمہ ایکسائز سندھ کا گاڑیوں کی رجسٹریشن تصدیق کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز
September 20, 2020

گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق کیلئے محکمہ ایکسائز سندھ نے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

کراچی میں ایک بیان میں سندھ کے وزیرایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کی تصدیق 8147 پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایس سروس عوام کی سہولت اور گاڑیوں کی چوری اور دیگر جرائم کی حوصلہ شکنی کے لئے شروع کی گئی ہے۔
اس سے قبل یہ سہولت صرف صوبائی محکمہ ایکسائز کی ویب سائیٹ پر میسر تھی۔