Saturday, 20 April 2024, 01:03:59 pm
افغان امن مذاکرات بارے سلامتی کونسل کے بیان میں افغانستان کی آزادی، خود مختاری، علاقائی استحکام اور یکجہتی کے عزم پرزوردیا گیا، زلمے خلیل زاد
September 20, 2020

فائل فوٹو

افغان مصالحت کےلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان امن مذاکرات کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان میں افغانستان کی آزادی، خود مختاری، علاقائی استحکام اور یکجہتی کے عزم پرزوردیا گیا ہے۔

 ایک ٹویٹ میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ یہ افغانستان کےلئے ایک منفرد لمحہ ہے اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بیان اس راستے کی حمایت کرتا ہے جس پر فریقین گامزن ہیں۔

 اس سے پہلے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں اقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل  نے افغان امن مذارات کے آغاز کاخیرمقدم کیا۔

 اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے بین الافغان مذاکرات میں تعاون پر افغانستان کے تمام علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کی کوششوں کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.