Thursday, 22 October 2020, 03:01:02 pm
حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
September 20, 2020

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے جواس کی سیاست کا طرہ امتیاز ہے۔

 لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف اور دلیرانہ قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد حزب اختلاف کی جماعتیں مزید تقسیم ہوجائیں گی۔