Thursday, 22 October 2020, 02:01:05 pm
او آئی سی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت
September 20, 2020

اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن نے وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 3 بے گناہ کشمیری مزدوروں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
او آئی سی کے انسانی حقوق کے ادارے نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز کے اس گھناؤنے اقدام کے اعتراف سے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے اس طرح کے جرائم کے بارے میں ادارے کی طرف سے بار بار ظاہر کئے گئے خدشات کو تقویت ملی ہے۔
کمیشن نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ کے زیر نگرانی ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے۔