Thursday, 22 October 2020, 03:20:02 pm
امریکہ کو دوبارہ پابندیاں عائد کرنے میں شکست کا سامنا ہے،حسن روحانی
September 20, 2020

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے میں شکست کا سامنا ہے۔

انہوں نے آج ٹیلی ویژن پر اپنی تقریر میں کہا کہ امریکہ کو پابندیاں لگانے کی مہم میں شکست اور عالمی برادری کی طرف سے منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
حسن روحانی نے کہا کہ وہ امریکہ دباؤ میں نہیں آئیں گے اور ایران امریکی دھمکی کا بھرپور جواب دے گا۔