Thursday, 25 April 2024, 09:26:24 pm
سعودی عرب کا مسئلہ کشمیر پرپاکستان کی مکمل حمایت اور یکجہتی کااعادہ
September 20, 2019

وزیراعظم عمران خان اورسعودی فرمانرواخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی اورعالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم کے دفترکے ایک بیان کے مطابق انہوں نے دوطرفہ تعاون کومزیدوسعت دینے کی خواہش کااظہارکیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ،تجارت، سرمایہ کاری اوراقتصادی تعلقات پربھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے ملاقات کے دوران سعودی فرمانروا کومقبوضہ کشمیرکی حالیہ صورتحال کے بارے میں بتایا۔

سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسئلہ کشمیرپرپاکستان کی مکمل حمایت اوراس کے ساتھ یکجہتی کااعادہ کیا۔

وزیراعظم نے ،جوسعودی عرب کے دورزہ سرکاری دورے پر ہیں سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی بھی مذمت کی۔

انہوں نے حرمین شریفین کے تحفظ اورتقدس کودرپیش کسی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کااعادہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.