Friday, 29 March 2024, 11:57:22 am
جرمنی میں مقیم پاکستانی کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 28ستمبر کو ریلی نکالیں گے، فردوس
September 20, 2019

فائل فوٹو

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ جرمنی میں مقیم پاکستانی بھارتی جمہوریت کاحقیقی چہرہ بے نقاب کرنے اورمقبوضہ کشمیر کے محصورکشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے28ستمبرکوایک عظیم الشان ریلی نکالیں گے۔

اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی قابض فورسز نے5اگست سے کشمیریوں کو ان کے گھروں میں محصور کرکے بنیادی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی سلب کررکھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس تاریخی ریلی کامقصد جرمن اوریورپی میڈیا میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے آوازبلندکرناہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.