Wednesday, 24 April 2024, 12:18:50 am
احتساب کا عمل بلا تفریق جاری رہے گا، علی محمد خان
September 20, 2019

فائل فوٹو 

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل بلا تفریق جاری رہے گا۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو مکمل طور پر آزاد ہے اور کسی سیاسی مداخلت کے بغیر اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں بدعنوانی میں ملوث ہیں تاہم عدالت میں اپنی بدعنوانی کو تسلیم کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

علی محمدخان نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو اپنے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کرنا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بے گناہ یامجرم ہونے کے بارے میں عدالت فیصلہ کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.