Friday, 29 March 2024, 10:39:58 am
سردار مسعود خان کی حریت رہنما ظفراکبربھٹ کی گرفتاری کی شدید مذمت
August 20, 2021

فائل فوٹو

آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر حریت رہنما ظفراکبربھٹ اور دوسرے تین کشمیری لیڈروں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

آزادجموں و کشمیر کے صدر نے حریت رہنما ظفراکبربھٹ پر عسکریت پسندوں کے لئے رقوم جمع کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے طلبا کے لئے میڈیکل کی تعلیم کی سیٹیں خریدنے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ایسے جابرانہ ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر میں آزادی اور حق خودارادیت کی آوازوں کو خاموش نہیں کیا جا سکتا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.