Wednesday, 24 April 2024, 03:21:44 pm
تجزیہ کاروں کامقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کااظہار
August 20, 2019

ممتازتجزیہ کاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کااظہارکیاہے۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کنٹرول لائن پر شہری آبادی کونشانہ بنارہاہے جو انسانی تقدس اورعالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر خرم اقبال نے کہاکہ عالمی برادری کو بھارت کومقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکنے کے لئے اپنا کردارادا کرناچاہیے۔سلامتی امور کے ماہر ایئرمارشل ریٹائرڈشاہدلطیف نے کہاکہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن کے لئے سنگین خطرہ ہیں جس سے تذویراتی عدم استحکام پیدا ہوسکتاہے۔دفاعی تجزیہ کارعبداللہ گل نے کہاکہ کشمیری عوام کی جانب سے اپنے حق خودارادیت کے لئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.