Saturday, 20 April 2024, 09:05:08 am
پاکستان مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ ہر عالمی فورم پر اٹھائے گا:ڈاکٹر فردوس
August 20, 2019

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کشمیر کی صورتحال اور علاقائی امن کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کے کردار کا خیرمقدم کیا ہے۔

 آج (منگل) متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ قوم کو اس حقیقت پر فخر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا۔

 انہوں نے کہا عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیا ہے اور وہاں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر تشویش ظاہر کررہی ہے۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھارت کا یہ دعویٰ مسترد کردیا ہے کہ کشمیر اس کا داخلی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے یکطرفہ اقدامات سے نہ تو اس سلگتے تنازعے کی حقیقت بدل سکتا ہے اور نہ ہی عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتا ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ اور بھارت کی ناانصافیوں کو ہر فورم پر اٹھائے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان آزادی کا سورج طلوع ہونے تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.