Saturday, 20 April 2024, 03:50:43 am
پاکستان اور روس کا دوطرفہ دفاعی تعاون کومزیدفروغ دینے پراتفاق
August 20, 2019

 پاکستان اور روس نے ماسکو میں مشترکہ فوجی مشاورتی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع اکرام الحق نے جبکہ روسی وفد کی قیادت نائب وزیر دفاع الیگزینڈر وی فومین نے کی۔

 فریقین نے فوجی تربیت، مشترکہ مشقوں، خفیہ معلومات اور دفاعی صنعت میں تعاون سے متعلق امور سمیت  باہمی تعاون کے شعبوں کی نشاندہی اور انہیں بروئے کار لانے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

 فریقین نے امیدظاہر کی کہ مشترکہ فوجی مشاورتی کمیٹی دفاعی تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 انہوں نے مشاورتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس اگلے سال پاکستان میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

این این آر /نصیرقریشی

Error
Whoops, looks like something went wrong.