Saturday, 20 April 2024, 03:09:52 pm
نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر امرتیا سین کی کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام پر سخت تنقید
August 20, 2019

نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر امرتیا سین نے کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بھارتی شہری ہونے کے ناطے انہیں اس حقیقت پر کوئی فخر نہیں ہے کہ بھارت کشمیر میں کئے گئے اپنے اقدامات کے نتیجے میں ایک جمہوری ملک ہونے کی شہرت کھوچکا ہے۔

نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کوایک انٹرویو میں ڈاکٹرامرتیا سین نے کہا کہ عوام کے رہنماؤں کی آواز سنے بغیر کشمیر کے مسئلے کاکوئی متبادل حل ممکن نہیں۔

انہوں نے حکومت کے جموں و کشمیر کے رہنمائوں کی گرفتاری کے فیصلے پر بھی تنقید کی۔

(این این آر /ناصر محمود )

Error
Whoops, looks like something went wrong.