Tuesday, 19 March 2024, 03:19:16 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 16ویں روزبھی کرفیو نافذ
August 20, 2019

مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 16ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جس کا مقصد عوام کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کےخلاف مظاہروں سے روکنا ہے۔

 پوری مقبوضہ وادی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ وادی کے کونے کونے میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

 قابض حکام نے معلومات تک رسائی پر مسلسل پابندی عائد کررکھی ہے، پانچ اگست سے ٹی وی چینل اور انٹر نیٹ رابطے معطل ہیں اور ذرائع ابلاغ پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔

سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق سمیت تقریباً تمام حریت قیادت مسلسل گھروں پر نظربند یا جیلوں میں قید ہے۔

 مقبوضہ وادی کے مخصوص علاقوں میں تقریباً دوسو پرائمری سکول دوبارہ کھولنے کی نام نہاد ہدایات کے باوجود تمام سکول خالی پڑے ہیں کیونکہ خوف و ہراس کا شکار والدین نے اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

این این آر /نصیرقریشی

Error
Whoops, looks like something went wrong.