Tuesday, 19 March 2024, 12:45:50 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے ذرائع ابلاغ پر دکھائی جانے والی صورتحال سے کہیں بدتر ہے:ایرانی ٹی وی
August 20, 2019

 ایران کے پریس ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے ذرائع ابلاغ پر دکھائی جانے والی صورتحال سے کہیں بدتر ہے۔

 پریس ٹی وی پر دکھائی جانے والی ملٹی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور مقبوضہ وادی میں اضافی فوج کی تعیناتی کے بھارتی اقدامات سے خطے میں پہلے سے انتہائی کشیدہ صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں بہت سے افراد شہید ہوئے اور درجنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے تشویش ظاہر کی ہے۔

 ایک شخص نے رپورٹ میں کشمیریوں کی حالت زار کی وضاحت کرتے ہوئےکہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں فوج کے ذریعے قبضہ کیا گیا ہے اور اس وقت علاقے میں دس لاکھ بھارتی فوجی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کرفیو کے باعث لوگ اپنے گھروں سے بھی نہیں نکل سکتے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں کیونکہ ایران اور دنیا بھر کے عوام نے ان کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے۔

 

این این آر /نصیرقریشی

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.