Friday, 19 April 2024, 10:30:18 pm
حکومت احساس پروگرام کے تحت متعدد اقدامات کررہی ہے:ثانیہ نشتر
August 20, 2019

سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت احساس پروگرام کے تحت متعدد اقدامات کررہی ہے جس کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے عمل کو فروغ دینا ہے۔

 آج اسلام آباد میں جنوبی ایشیا میں عالمی صحت کے شعبے کی پہلی خاتون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے خواتین کو صحت اور تعلیم کی اعلیٰ سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے صحت کے شعبے میں خواتین کو راغب کرنے اور ان کی خدمات حاصل کرنے کےلئے کام کی جگہوں پر صنفی مساوات پر مبنی حساس پالیسیاں متعارف کرانے کی ضرورت پرزور دیا۔

این این آر /نصیرقریشی

Error
Whoops, looks like something went wrong.