Friday, 20 September 2019, 10:50:35 am
دیر بالامیں3روزہ کمراٹ میلہ شروع
August 26, 2019

ضلع دیر بالا میں کمراٹ میلہ آج (ہفتہ) سے شروع ہوگا جو تین روز جاری رہے گا۔

پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیر سیاحت عاطف خان نے متعلقہ حکام کو میلے کے بھرپور انداز میں انعقاد کے لئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

میلے میں فوڈ سٹالز، میوزک نائٹ اور روایتی رقص سمیت مختلف پروگراموں کااہتمام کیا جائے گا جس کا مقصد علاقے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

این این آر /وہاج بشیر