Wednesday, 24 April 2024, 10:26:51 pm
انجمن ہلال احمر پاکستان اس سلسلے میں شاندار خدمات انجام دے رہی ہے:صدر
August 20, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ابتدائی طبی امداد قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں اہم کردارا دا کرتی ہے اور انجمن ہلال احمر پاکستان اس سلسلے میں شاندار خدمات انجام دے رہی ہے۔آج ایوان صدر اسلام آباد میں انجمن ہلال احمر پاکستان کی بریفنگ کے دوران انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ انجمن کو پاکستان کی صف اول کی انسانی امدادی تنظیم ہونے کے ناطے جس کی دنیا بھرکی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری ہے ملک میں اسی طرح کی نجی شعبے کی تنظیموں کے ساتھ روابط استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انجمن ہلال احمر کو بھی رضاکاروں اور کارکنوںکی استعداد کار میں اضافے کیلئے صوبائی حکومتوں اور صوبوں کی دیگر متعلقہ تنظیموں کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف دو فیصد پاکستانی خون کا عطیہ دیتے ہیں اور مساجد سمیت مختلف دستیاب فورمز کے ذریعے اس سلسلے میں لوگوں کو راغب کرنے کی ضرورت ہے۔

این این آر /نصیرقریشی

Error
Whoops, looks like something went wrong.