Thursday, 18 April 2024, 05:21:38 pm
فرزندان اسلام وقوف عرفہ کی ادائیگی کےلئے میدان عرفات میں جمع ہونا شروع
August 20, 2018

ایک لاکھ اسّی ہزار پاکستانیو ں سمیت دنیا بھر سے آئے بیس لاکھ سےزائد عازمین حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کےلئے میدان عرفات میں ہیں۔

 وہ مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے ،حجاج کرام ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گےاور پورا دن میدان عرفات میں قیام کریں گے جہاں وہ اللہ تعالیٰ سے امت کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے دعائیں مانگیں گے۔

اذان مغرب کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ مغرب اور عشا کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے اور پوری رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔

 وہ اگلی صبح شیطان کو مارنے کےلئے کنکر بھی جمع  کریں گے۔

 مزدلفہ میں نماز فجر ادا کرنے کےبعد وہ باقی مناسک حج کی ادائیگی کےلئے منیٰ روانہ ہوں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.