Thursday, 25 April 2024, 12:19:55 pm
پنجاب حکومت صوبے میں21 نئی جامعات قائم کر رہی ہے، ڈاکٹر فردوس
July 20, 2021

اطلاعات کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں اکیس نئی جامعات قائم کر رہی ہے۔

آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سات جامعات انتہائی پسماندہ اضلاع میں قائم کی جا رہی ہیں جو ان علاقوں کو علم سے منور کریں گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.