Thursday, 28 March 2024, 09:39:16 pm
ایک کروڑ غریب خواتین کو مالی معاونت کی فراہمی کیلئے کام کر رہے ہیں،ثانیہ نشتر
July 20, 2021

غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ہم احساس کفالت، کیش ٹرانسفر اور احساس ون وومن ون بینک اکاؤنٹ پروگراموں کے تحت پاکستان کی ایک کروڑ غریب خواتین کو مالی معاونت کی فراہمی کیلئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات بیجنگ میں خواتین کی تعلیم اور غربت میں کمی کے موضوع پر شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم پر لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ احساس پروگرام رقوم کی شرطیہ منتقلی کے منصوبوں سے استفادہ حاصل کرنے والوں میں لڑکیوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام نے لڑکیوں کی تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لئے نئی پالیسی بھی وضع کی ہے جس کے تحت حال ہی میں ایجوکیشن کنڈیشنل کیش پروگرام کے ذریعے لڑکیوں کیلئے ایک بڑے وظیفے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.