Tuesday, 22 September 2020, 09:47:58 am
وزیراعلیٰ کی کمشنروں ،ڈی سیز کو انتظامی دفاتر کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت
July 20, 2020

فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تمام کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلعوں اور ڈویژنوں کے تمام انتظامی دفاتر کی کارکردگی بہتر بنائیں۔
پیر کے روز کوئٹہ میں ایک بیان میں انہوں نے تمام کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ڈویژنوں اور ضلعوں میں ماہانہ بنیادوں پر انتظامی دفاتر کے دورے کریں اور اپنی رپورٹیں مکمل کرکے وزیراعلیٰ اور متعلقہ سیکرٹریز کو جمع کرائیں۔