Wednesday, 11 December 2019, 08:55:13 am
قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16 عام نشستوں پرپولنگ مکمل،ووٹوں کی گنتی جاری
July 20, 2019

سابق قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی سولہ عام نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ پر امن اور شفاف انداز میں ہوئی۔پولنگ کے موقع پر پرامن ماحول برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے نے بتایا ہے کہ یہ ملک کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ قبائلی علاقوں میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے گئے ہیں۔