Friday, 19 April 2024, 03:26:51 am
پاکستانی سفارتخانےاورامریکی لابنگ فرم کےدرمیان امریکہ کیلئےلابنگ کی خدمات کے حوالےسےمعاہدہ
July 20, 2019

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے اور امریکہ کی ممتاز لابنگ فرم ہولینڈ اینڈنائٹ نے امریکہ کیلئے لابنگ کی خدمات کے حوالے سے ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں۔

فرم دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور امریکہ کے موجودہ سیاسی منظر نامے کومدنظر رکھتے ہوئے انھیں مزید مضبوط بنانے کیلئے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی مدد کرے گی ۔اس موقع پر نیویارک میں ری پبلکن پارٹی کے سرکردہ رہنما کانگریس کے سابق رکن اور ہولینڈ اینڈ KHIGHT فرم کے نمائندے REYNOLDS نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کے دورے سے پاکستان اورامریکہ کے تعلقات میں نیا دور شروع ہوگا۔انہوں نے اس اعتماد کااظہارکیا کہ ہولینڈ اینڈ KNIGHT پاکستان اورامریکہ کے تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی مکمل معاونت کرے گی ۔ٹام REYNOLDS نے یقین دلایا کہ ان کی فرم پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو باہمی مفاد اور احترام کی بنیاد پر فروغ دینے میں پاکستانی سفارتخانے سے مکمل تعاون کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.