Thursday, 25 April 2024, 05:58:13 pm
وزیرخارجہ کا واشنگٹن میں کیپٹل ون ارینا کادورہ
July 20, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں کیپٹل ون ارینا کادورہ کیا ۔

عمران خان کے خطاب کیلئے کئے گئے انتظامات کاجائزہ لیا ۔انتظامات پراطمینان ظاہرکرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس لئے وزیراعظم نے امریکہ کے دورے کے پروگرام میں پاکستانی برادری سے ملاقات شامل کی ۔بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امریکہ میں مقیم پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان کے نصب العین کے بارے میں جاننے کے خواہاں اور اس حوالے سے پرجوش ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خطاب کی جگہ پر بیس ہزار افراد کی گنجائش ہے اور اب تک انیس ہزار پاکستانیوں نے اپنی نشستیں مختص کرائی ہیں انہوں نے امیدظاہر کی کہ پاکستانی برادری کا یہ اجتماع تاریخی ایونٹ ثابت ہوگا ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.