Tuesday, 20 August 2019, 08:55:55 pm
وفاقی حکومت کوئٹہ میں آبنوشی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،قاسم سوری
July 20, 2019

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمدقاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کوئٹہ میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔انہوں نے ہفتہ کی شام کوئٹہ شہر کے نواحی علاقوں میں شمسی توانائی سے چلنے والے دو ٹیوب ویلز کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کی بڑی تعداد ان دونوں ٹیوب ویلز سے استفادہ کرسکتی ہے۔ٹیوب ویلز چین کی مالی معاونت پر نصب کیے گئے ہیں۔