Tuesday, 20 August 2019, 09:13:34 pm

مزید خبریں

 
معاون خصوصی اطلاعات کا ذرائع ابلاغ پر پیمرا کے قواعد وضوابط کے مطابق کرداراداکرنےپرزور
July 20, 2019

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ذرائع ابلاغ پرزوردیا ہے کہ وہ پیمرا کے قوانین قواعد وضوابط کے تحت اپنا کردارادا کرے ۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اختیارات کے غلط استعمال میں ملوث پایاگیا تواسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ سرکاری افسروں سے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر اختیار کے غلط استعمال کی وجہ پوچھی جائے گی ۔شاہد خاقان عباسی کے بارے میں انہوں نے کہاکہ مائع قدرتی گیس کے حوالے سے سابق وزیرعظم کے خلاف بےقاعدگیوں کے الزامات ہیں ۔قومی اسمبلی کے اجلاس کی کوریج سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سرکاری ٹیلی ویژن پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی براہ راست نشرکررہا ہے ۔