Thursday, 12 December 2019, 07:06:43 pm
بجٹ میں قلات میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے بھاری رقم مختص کی گئی ہے،لانگو
July 20, 2019

بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور بجٹ میں قلات میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے بھاری رقم مختص کی گئی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت قلات کے عوام کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قلات کے عوام کو ہر قیمت پر صحت' تعلیم اور مواصلات جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو مدنظر رکھا جائے گا۔