Saturday, 20 April 2024, 12:58:41 am
ادارے بااختیار اورقانون مافیا کے چنگل سے آزاد ہوگیا ہے:معاون خصوصی اطلاعات
July 20, 2019

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ادارے بااختیار ہوگئے ہیں اورقانون مافیا کے چنگل سے آزاد ہوگیا ہے ۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ موروثی سیاستی کرنے والے خاندانوں کی سیاست تقریباً ختم ہوگئی ہے ۔معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت جس نے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا ارتکاب کیا وہ اپنے ہی جال میں پھنس گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنہوں نے قومی دولت لوٹی وہ اپنے اثاثے بچانے کیلئے اکٹھے ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ لوگ عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے عدالتوں میں اپنی بے گناہی کیوں ثابت نہیں کرتے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ بات حیران کن ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خود پارلیمنٹ سے باہر ہیں اور چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے حزب اختلاف کی معاونت کررہے ہیں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.