Wednesday, 11 December 2019, 07:24:00 am
آزاد کشمیر کابینہ سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی پیکیج پر غور کرے گی،طارق فاروق
July 20, 2019

آزاد جموں و کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ وزیراعظم کی وطن واپسی کے فوراً بعد لیسوا کے سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی پیکیج پر غور کرے گی۔انہوں نے آج مظفر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے جو کہ بیرون ملک میں انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ ریلیف اور بحالی کے کا م کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے باخبر ہیں۔سینئر وزیر نے کہا کہ ہنگامی امدادی ادارہ اور پاک فوج سیلاب کے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف ہیں ' حکومت ناگہانی آفات کی مد میں مختص فنڈ میں خوراک اور رہائش کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تباہ ہونے والے مکانوں' مراکز صحت' سڑکوں کے نظام اور مساجد کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کرے گی ۔تاہم توقع ہے کہ وفاقی حکومت اس سلسلے میں معاوضے کا اعلان کرے گی۔