Thursday, 25 April 2024, 07:55:58 pm
ریڈیوپاکستان کی سابق ڈائریکٹر پروگرام نیئر محمود انتقال کرگئیں
June 20, 2020

ریڈیوپاکستان کی سابق ڈائریکٹر پروگرام نیئر محمود ہفتہ کی صبح اسلام آباد میں انتقال کرگئیں ۔

ان کی عمر 72 برس تھی وہ سابق سیکرٹری اطلاعات انور محمود کی اہلیہ تھیں۔انہوں نے تقریبا 34 سال صحافت اور براڈ کاسٹنگ کے شعبے میں خدمات انجام دیں اور 2008ء میں ریڈیوپاکستان سے ریٹائرڈ ہوئیں ۔نیئر محمود پہلی خاتون تھیں جو پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے شعبہ پروگرام میں بطور ڈائریکٹر پروگرام اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہوئیں۔وہ 1974 میں بطور پروگرام پروڈیوسر ریڈیوپاکستان سے وابستہ ہوئیں اور انہوں نے لاہور ، راولپنڈی ، کراچی اور اسلام آباد سنٹرز پر ریڈیوپاکستان کی ورلڈ سروس ، ایکسٹرنل سروس اور ہوم سروس کے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں ۔ان کی نماز جنازہ  شام چھ بجے ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ادا کی گئی۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.