Saturday, 11 July 2020, 03:50:09 pm
حکومت کورونا ٹیسٹوں کی استعداد میں مزید اضافہ کیلئے کام کر رہی ہے،ڈاکٹر نوشین
June 21, 2020

صحت کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں مزید اضافہ کے لئے کام کر رہی ہے۔
آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل تحسین ہے کہ انتہائی قلیل فنڈز کی دستیابی اور ترقی پذیر ملک ہونے کے باوجود ہم نے کامیابی کے ساتھ تشخیصی کٹ اورمقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے حفاظتی ماسک بھی تیار کئے ہیں جو اس سے قبل ہم درآمد کرتے تھے۔