Saturday, 20 July 2019, 06:24:30 pm
صدر کانقصانات،ممکنہ اموات سے بچاؤ کیلئے ہنگامی امداد فراہمی کیلئے جامع سہولتوں پر زور
June 20, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشرے میں ہر سطح پر ہنگامی امداد کی جامع سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق نقصانات اور ممکنہ اموات سے بچا جاسکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اسلام آباد میں رائل کالج آف ایمر جنسی میڈیسن برطانیہ کے ڈبن ڈاکٹر حین لانگ کی قیادت میں کالج کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔صدر نے اکتوبر 2017میں جان بچانے والی ادویات کے بارے میں پہلی مشترکہ بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر کالج کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے راولپنڈی میڈیکل کالج میں ایمر جنسی میڈیسن کے شعبے میں ایک سالہ تربیتی پروگرام شروع کرنے پر رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے Rcem اور راولپنڈی میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کے درمیان مذید تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس شعبے میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعاون سے پاکستان کو نمایاں فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔