Saturday, 20 July 2019, 06:02:33 am
سدا بہار پاک چین دوستی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے،وزیراعظم
June 21, 2019

وزیراعظم عمران خان نے سدا بہار اور آزمودہ پاک چین دوستی پر اطمینان ظاہر کیا ہے اور کہا ہے یہ دوستی فعال اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے۔انہوں نےZHAO BAIGE کی قیادت میں جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک چینی وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبوں کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام سطحوں پر رابطوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں خصوصاً زراعت' سماجی و اقتصادی ترقی وغیرہ جیسے اہم شعبوں کی شمولیت سے جب سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں چین کے تجربے اور مہارت سے سیکھنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دفتر میں ایک خصوصی سیل قائم کیا جارہا ہے تاکہ سرکاری اور نجی کاروباری شعبوں کے درمیان موثر رابطے کو یقینی بنایا جائے۔