Saturday, 20 July 2019, 05:45:54 am
پیداواری شعبے اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ حکومتی ترجیح ہے،وزیراعظم
June 20, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں پیداواری شعبے اور تجارتی سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں تاجر برادری کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے معاشی مشکلات پرقابوپانے اور معیشت مستحکم کرنے کیلئے حکومت اور تاجر برادری کے درمیان موثر تعاون کی ضرورت پر زوردیا ۔تاجر برادری کے نمائندوں نے کہاکہ تاجر برادری معاشی اصلاحات کے عمل میں حکومت کے ساتھ ہے اور اس عمل کو آگے بڑھانے کیلئے مکمل حکومت فراہم کرے گی ۔اس موقع پر تاجر برادری کے نمائندوں نے حکومت کی طرف سے کی جانی والی معاشی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں ۔