Wednesday, 16 October 2019, 08:25:44 am
وزیراعظم کی آزاد کشمیر کی حکومت کو سیاحت کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت
June 20, 2019

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی حکومت کو آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

آج اسلام آباد میں آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں، سیاحت کے فروغ اور دوسرے امور کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آزاد کشمیر کاسب سے بڑا اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جانے چاہئیں۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی نئی ویزا پالیسی آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے مددگار ثابت ہورہی ہے۔