Friday, 29 March 2024, 07:26:45 pm
قومی ترقیاتی کونسل کے قیام سے اداروں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا:تجزیہ کار
June 20, 2019

ممتازتجزیہ کاروں نے کہاہے کہ قومی ترقیاتی کونسل کے قیام سے اداروں کی کارکردگی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا اور ملک میں بے روزگاری کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل کے پروگرام ''نقطہ نظر''میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرمعاشیات ہمایوں اقبال شامی نے کہاکہ حکومت ملک میں محصولات کے حصول میں بہتری کے لئے جرات مندانہ اقدامات کررہی ہے۔پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے منصوبے سی پیک کے ماہریاسرمسعودنے کہاکہ قومی ترقیاتی کونسل کی تشکیل سے ادارہ جاتی طریقہ کارمیں بہتری آئے گی اورمنصوبوں پر بلاتاخیرعمل درآمدمیں سہولت ہوگی۔توانائی شعبے کے ماہرطاہربشارت چیمہ نے پروگرام قوم کی آوازمیں بتایاکہ تمام شہریوں کو اپنے بجلی کے واجب الاداجمع کرانا ہوں گے جس سے بجلی کی قیمت میں کمی آئے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.