الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستوں کی وصولی کیلئے پانچ جولائی کی حتمی تاریخ مقرر کی ہے۔یہ سہولت ان سرکاری ملازمین، مسلح افواج کے ارکان، سرکاری عہدیداروں، ان کی بیویوں اور بچوں کیلئے فراہم کی گئی ہے جو اپنے حلقہ انتخاب کی بجائے دوسری مقامات پر تعینات ہیں۔انتخابی عملہ اور پولیس اہلکار،جواپنےانتخابی حلقے میں جہاں ان کے ووٹ کا اندراج ہے ، کی بجائے دوسرے پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کئے گئے ہیں، کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کی حتمی تاریخ بارہ جولائی مقرر کی گئی ہے۔ پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست مطلوبہ فارم پر حلقے کے متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائی جاسکتی ہے۔