Wednesday, 16 October 2019, 08:16:56 am
بجٹ ووٹنگ کیلئے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ،نعیم الحق
June 20, 2019

سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ بجٹ ووٹنگ کیلئے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔جمعرات کی شام اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے اتحادی حلیفوں کی مدد سے بجٹ قومی اسمبلی سے منظور کرالے گی ۔نعیم الحق نے کہاکہ قومی اسمبلی کی کارروائی خوش اسلوبی سے جاری ہے اور ہمیں ایک دوسرے پرذاتی حملوں سے اجتناب کرناچاہیے ۔ایک سوال پر معاون خصوصی نے کہاکہ آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز قیادت کی مشاورت سے جاری کیے گئے ۔