Thursday, 28 March 2024, 05:35:39 pm
امریکہ طالبان کے ساتھ معاہدے کے حصول کی کوشش کررہاہے:زلمے خلیل زاد
June 20, 2019

File Photo

افغانستان کے لئے خصوصی امریکی نمائندے زلمے خلیل زادنے کہاہے کہ امریکہ طالبان کے ساتھ بات چیت میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی نہیں بلکہ معاہدے کے حصول کی کوشش کررہاہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں یہ بات طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے اس بیان کے ردعمل میں کہی جس میں ترجمان نے کہاتھا کہ امریکہ نے افغانستان سے اپنے فوجی دستوں کی واپسی پررضامندی ظاہر کی ہے۔خلیل زادنے کہاکہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کے لئے تیارہیں جس میں انسداد دہشت گردی ، افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی اورافغان تنازعہ کے سیاسی حل اور مستقل جنگ بندی کے لئے افغان دھڑوں کے درمیان بات چیت کے معاملات شامل ہوںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.