Wednesday, 16 October 2019, 06:48:53 am

مزید خبریں

 
امیر قطر 2روزہ دورے پر ہفتہ کو پاکستان پہنچیں گے
June 20, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی دو روزہ دورے پر ہفتہ کو پاکستان پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی تارکین وطن قطر میں مقیم ہیں اور کام کررہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں قطری سرمایہ کاروں کیلئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔