Saturday, 20 July 2019, 05:45:46 am
آرمی چیف برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے
June 21, 2019

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائر یکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف برطانیہ کی اعلی سول اور عسکری قیادت کے ساتھ بدلتی ہوئی جغرافیائی اور تذویراتی صورتحال، وفاع اور سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریںگے۔